How To Make An Android Game? Become Android Game Developer in Urdu Guide

Android Game Development In Urdu Guide
اسلام علیکم دوستواُمید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے آج ہم جس موضوع پر بات کرنے جا رہے ہیں وہ ہے Android Game Development ۔ آپ یوں تو بہت سی گیمز موبائل فون پر کھیلتے ہوں گے مگر کبھی کبھی آپ کا بھی دل کرتا ہو گا کے آپ بھی گیم تیار کریں مگر اس کے متعلق معلومات نہ ہونے کی وجہ سے آپ اس کو چھوڑ دیتے ہوں گے مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے کے آخر کس طرح سے آپ گیم بنا سکتے ہیں اور آپ بھی Game Developer بن سکتے ہیں ۔

گیم بنانے کیلئے مختلف سافٹ وئیر استعمال ہوتے ہیں جن کی بدولت آپ اپنی گیم بنا سکتے ہیں جن میں مشہور سافٹ وئیرز

  •  Unity
  •  Unreal Engine
  •  Corona
  •  Buildbox
 شامل ہیں ان میں سب سے اچھا اور جو مفت بھی ہے وہ ہے Unity اس سافٹ وئیر کی بدولت آپ ہر قسم کی گیم بنانے سکتے ہیں اور اس کو سیکھنا بھی بہت آسان فہم ہے جس کو سیکھنے کیلئے بہت سی ویڈیوز یو ٹیوب پر موجود ہیں جس سے آپ باآسانی گھر بیٹھے Unity کو سیکھ سکتے ہیں unity کے ذریعے آپ اپنی گیم کو تیار کرسکتے ہیں اور شروع سے لیکر آخرتک سب کام مکمل کرسکتے ہیں ، اس کے ساتھ آپ کو سکرپٹ کیلئے C# لینگوئج بھی سیکھنی ہے جس کے ذریعے آپ اپنی گیم میں مختلف سکرپٹ کے ذریعے مختلف لاجک ڈال سکتے ہیں۔Unity کی ایک اور اچھی بات یہ ہے کے ان کی ویب سائٹ پر آپ کو بہت سارا مواد ملے گا جس میں بنی بنائی گیمز بھی شامل ہیں جس میں تبدیلیاں کرکے آپ اپنی گیم باآسانی بنا سکتے ہیں۔
آخر میں آپ کو یہ بتاتا چلوں کے آپ اپنی گیم کو Playstore پر آپلوڈ بھی کرسکتے ہیں اور اس میں ads لگا کر بہت پیسے بھی کما سکتے ہیں یہ ایک بہت ہی منافع بخش کام بھی ہے، اور جب ایک اچھے Developer بن جائیں گے تو آپ بڑی کمپنیوں کیلے کام بھی کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو آپ نیچے کمنٹس کیجئے ۔شکریہ!


Comments