Thursday Night ! Jin Stories 1 ویران گھر

 یہ بات ہے 2004 کی ہم ان دنوں میں راولپنڈی رہتے تھے ہمارے گھر کے ساتھ ایک گھر تھا جو کہ اکثر بند پڑا رہتا تھا اگر کوئی کرایہ پے رہنے آتا تو کچھ مہینوں بعد ہی چھوڑ کے چلا جاتا تھا۔مالک مکان نے گھر کو سستے داموں میں ایک لاہوری لڑکے کو فروخت کر دیا جس کا نام راحیل تھا، راحیل سے میری اچھی دوستی ہوگئی تھی۔ میں اکثر راحیل سے اس مکان کے حوالے سے بات کرتا تھا کہ یہاں کوئی بھی زیادہ عرصہ نہیں رہا جو بھی رہنے آیا ہے کچھ مہینوں بعد چھوڑ کے بھاگ گیا ہے مجھے تو لگتا ہے یہاں کوئی بھوت رہتے ہیں ۔ وہ میری اس بات کو ہنس کے ٹال دیتا تھا۔خیروقت گزرتا گیا اور سب نارمل رہا ۔ایک دن میری آدھی رات کو آنکھ کھلی تو میں نے اپنی کھڑکی کی طرف دیکھا تو راحیل اپنے چھت پے بیٹھا ہوا سگریٹ پی رہا تھا ویسے تو یہ بات نارمل تھی مگر اتنی رات کو اور وہ بھی چھت پے اُسے دیکھ کے مجھے حیرت ہوئی خیر میں سو گیا ۔صبح جب راحیل سے میں نے اس متعلق پوچھا تو اس نے بات کو ٹول مٹول کر دیا ۔مجھے کچھ تشویش ہوئی خیر بات آئی گئی ہوگی۔

اس کے بعد میں اکثر راحیل کو آدھی رات کو چھت پے دیکھتا ۔ایک دن میرے اِسرار کرنے پر راحیل نے مجھے سچ بتا دیا جس کو سننے کے بعد میں بھی ڈر گیا تھا راحیل نے بتایا کہ روزانہ مغرب کے بعد گھر میں بچوں کے کھیلنے کی آوازیں آتی ہیں اور کبھی کبھی تو وہ بچے نظر آتے ہیں اور غائب ہو جاتے ہیں میری آنکھوں کے سامنے۔ کچن میں کھانا پکانے کی اور برتن کی آوازیں آتی ہیں مگر جب میں وہاں جاتا ہوں تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔ میں تو رات کو سو بھی نہیں سکتا اسلئے رات بھر اپنے گھر کی چھت پے گزارتا ہوں۔میں نے تو یہ گھر خرید کربہت بڑی غلطی کردی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس واقع کے چند دنوں بعد راحیل یہاں سے کہیں چلا گیا اور پھر کبھی نہیں ملا وہ گھر آج بھی بند پڑا ہوا ہے کوئی وہاں نہیں رہتا ۔



Comments