The Throne Of Satan شیطان کا تخت

 The Throne Of Satan
شیطان کا تخت


شیطان کے تخت کے متعلق حدیث
شیطان اور شیطان کے چیلوں کے کام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شیطان اپنی حکمرانی کا تخت سمندر میں رکھتا ہے۔ پھر وہاں سے اپنے لشکروں اور جماعتوں کو روانہ کرتا ہے۔تاکہ لوگوں کو فتنہ فساد اور ضلالت میں ڈال دیں۔اس کے لشکروں میں شیطان کا سب سے زیادہ مقرب وہ ہے جو مخلوق میں سب سے بڑا فتنہ فساد ڈالے۔ان میں سے ایک واپس آکر اپنی کارگزاری سناتے ہوئے کہتا ہے کہ میں نے فلاں اور فلاں فتنے پیداکیے۔ شیطان اس کے جواب میں کہتا ہے تو نےکچھ نہیں کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ پھر ان میں سے ایک آتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے ایک آدمی کو گمراہ کرنا شروع کیا اور اس وقت تک اس کے تعاقب میں رہا یہاں تک کہ اسکے اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی ڈلوادی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا کہ شیطان یہ کارگزاری سن کر اس کو اپنے قریب بٹھا لیتا ہے اور شاباش دیتے ہوئے کہتا ہے کے تو نے بہت اچھا کام کیا۔حدیث کے راوی حضرت اعمش رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فیدنیہ کے بجائے فیلتزمہ فرمایا کہ شیطان یہ سن کر اس کو اپنے گلے سے لگا لیتا ہے۔
اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔

وعن جابر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسم ان ابلیس یضع عرشہ علی الماء ثم یبعث سرایاہ یفتنون الناس فادنا ھم منہ منزلۃ اعظمھم فتنۃ یجیء احدھم فیقول فعلت کذا وکذا فیقول ماصنعت شیءا قال ثم یجیء احدھم فیقول ما ترکتہ حتیٰ فرقت بینہ وبین امراتہ قال فیدنیہ منہ ویقول نعم انت قال الاعمش اراہ قال فیلتزمہ۔(رواہ مسلم)




Comments